بنگلہ دیشی اداکارہ پوری مونی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 27 January,2025 04:49 am

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) ڈھاکہ کی عدالت نے بنگلہ دیشی سٹار پوری مونی کے خلاف مبینہ حملہ، توڑ پھوڑ اور دھمکیوں کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

یہ وارنٹ 25 جنوری 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں حملہ، توڑ پھوڑ، قتل کی کوشش اور دھمکیاں شامل تھیں، پوری مونی کے ساتھ اس کے ملبوسات کے ڈیزائنر جنید کریم جمی کو بھی گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔

ڈھاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ 1 جس کی صدارت محمد زینید نے کی نے پوری مونی کی عدالت میں عدم پیشی کے لئے وقت مانگنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، ان کی غیر موجودگی میں الزامات عائد کئے گئے، عدالت نے وارنٹ جاری کرنے کا اشارہ کیا۔

یہ کیس 9 جون 2021ء کو ساور کے ڈھاکہ بوٹ کلب میں پیش آنے والے ایک واقعے سے جڑا ہے، ناصر کی شکایت کے مطابق پوری مونی اور اس کے ساتھیوں نے رات گئے کلب کا دورہ کیا، دونوں نے نشہ کیا اور مفت میں شراب لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

جب ناصر نے انکار کیا تو پوری نے مبینہ طور پر اس پر شیشہ اور فون پھینکنے سے پہلے اسے گالی گلوچ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا، وہ اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر جانے سے پہلے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ناصر نے 6 جولائی 2022ء کو باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرایا تاہم پوری نے پہلے ناصر اور دیگر دو افراد پر اسی واقعہ کے دوران اس کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا، اس نے 14 جون 2021ء کو ساور پولیس سٹیشن میں اپنی شکایت درج کرائی۔

یہ مقدمہ اس وقت ڈھاکہ کے خواتین اور بچوں کے جبر کی روک تھام کے ٹریبونل 9 میں زیر التوا ہے، اپنی قانونی پریشانیوں کی پیچیدگی میں اضافہ کرتے ہوئے پوری مونی اور دو دیگر کو بھی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت الزامات کا سامنا ہے، یہ مقدمہ ڈھاکہ کی خصوصی جج کورٹ 10 میں زیر التوا ہے۔