شادی کیلئے تیار ہوں، صحیح شخص کا انتظار ہے: مایا علی

Published On 20 March,2025 11:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ میں شادی کیلئے تیار ہوں لیکن صحیح شخص کا انتظار ہے۔

حال ہی میں مایا علی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گی؟ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی والدہ کی عزت کرے، ان کے کام کو سمجھے اور انہیں سپورٹ کرے۔

مایا علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر شادی کو لے کر پریشان ہوجاتی ہیں تاہم ان کے بھائی اور کزنز ان کی والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو شادی کا فیصلہ خود کرنے دیں اور جب اسے کوئی اس کے مطابق شخص ملے وہ تب ہی شادی کرے۔