کینیڈا: معروف بھارتی پنجابی گلوکار قاتلانہ حملے میں زخمی

Published On 22 October,2025 08:24 pm

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی پنجابی گلوکار تیجی کالون قاتلانہ حملے میں مبینہ طور پر زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار تیجی کالون پر کینیڈا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی ذمہ داری بھارتی گینگسٹر روہت گودرا کے گروپ نے قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے ایک پیغام میں ملزمان نے الزام لگایا کہ گلوکار مخالف گروہوں کو ہتھیار اور رقم فراہم کرتا رہا ہے اور ان کا مخبربھی ہے۔

ملزمان نے پیغام میں کہا کہ ہم نے کینیڈا میں تیجی پر فائرنگ کی، اسے پیٹ میں گولی لگی ہے، اگر وہ سمجھ گیا تو ٹھیک، ورنہ اگلی دفعہ ہم اسے ختم کر دیں گے۔

کینیڈین حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مقامی پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج، شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات اکٹھے کر رہی ہے۔