لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک، ٹویٹر سمیت دیگر جگہ پر ایک ویڈیو ہزاروں مرتبہ شیئر کی جا چکی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بندوق سے گالی چلا رہی ہے، اس تصویر کو تقریباً لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اس ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سویڈن کی بچی ہے جس کا نام گریٹا تھرنبرگ ہے، یہ ویڈیوز جعلی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق جس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ شیئر کیا جا رہا ہے، دراصل یہ ویڈیو سویڈیش ماحولیاتی کارکن کی نہیں بلکہ سویڈش انجینئر کی ہے جس کی تصدیق برازیلی میڈیا نے بھی کی ہے، یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ہر کوئی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والی لڑکی پر تنقید کرنا شروع ہو گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو 16 سکینڈ پر مبنی ہے، جسے 10 دسمبر 2019ء کو شیئر کی گئی تھی، جسے بیس لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، اب میرے پاس ایک مشین گن ہے، میں بہت خوش ہوں، یہ نہیں پتہ کہ گریٹا کے دوست خوش ہوں گے یا نہیں۔ نیچے دیئے گئے پوسٹ میں ان الفاظ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو انگلش زبان کے ساتھ ساتھ سپینش اور پرتگالیز زبان میں فیس بک پر شیئر کیا گیا ہے، اس ویڈیو کو برازیلی سیاست لٹیکا نے بھی شیئر کیا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی، تاہم تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بہر حال اس ویڈیو کے بارے میں بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو گریٹا تھرنبرگ کی نہیں ہے بلکہ ایک اور سویڈش لڑکی ہے جو انجیئنر ہے اور وہ برازیل میں موجود تھی جہاں وہ گن کے ذریعے شوٹ کر رہی ہے۔
So ridiculous. Greta must work on her Anger Management problem, then go to a good old fashioned movie with a friend! Chill Greta, Chill! https://t.co/M8ZtS8okzE
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 12, 2019
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گریٹا تھرنبرگ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تنقید کی۔
یاد رہے کہ 16 سالہ گریٹا تھرنبرگ کا تعلق سویڈن سے ہے جو ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کافی متحرک ہیں۔
Tar mitt ansvar som djur- och vapenägare pic.twitter.com/5ud4ulyhpr
— Emmy (@eslinge) November 20, 2019