لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز سے اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق کی خبریں ہر زبان پر زدعام تھیں جن کے بارے میں یہاں کہاں جا رہا تھا کہ دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں، تاہم یہ خبر جھوٹی ہے، اس جھوٹی خبر کے بعد وضاحت دینے کے لیے اداکار شہروز سبزواری نے انسٹا گرام کا سہارا لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والی خبروں میں وضاحت دی۔
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میرے اور میری اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان سوشل میڈیا پر پھیلنے والی طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں جو جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں اور میرے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ کوئی تعلق اور افیئر نہیں بلکہ اداکارہ صرف میری دوست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے اور صدف کے درمیان تعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہے ہیں، میرا اداکارہ کے ساتھ کوئی ایسا ویسا تعلق نہیں، اگر کسی کو میرے اور میری اہلیہ کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو پہلے مجھ سے یا میری اہلیہ سے بات کر لے۔
ویڈیو میں انہوں نے خبروں سے متعلق اپنے مداحوں سے چند سوالات پوچھے اور کہا کہ کیا کسی نے مجھ سے یا میری اہلیہ سے یا میرے دوست اور اہل و عیال سے پوچھا، میرے اور اداکارہ صدف کو جان بوجھ کو میرے اور میری اہلیہ کے درمیان لایا جا رہا ہے۔ اس جعلی خبر کے ذریعے میرے خاندان کی عزت کو رولا جا رہا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میری اور میری اہلیہ کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ ہم دونوں چھ ماہ سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔ میرے اور میری اہلیہ سائرہ کے درمیان ایسا کیا ہوا کہ ہم دونوں علیحدہ رہ رہے ہیں یہ میرا اور میری اہلیہ کا ذاتی مسئلہ ہے کسی اور کو اس معاملے میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اپنے اور اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کے بارے میں ویڈیو پیغام میں شہروز سبز واری نے کہا کہ اداکارہ چند ماہ قبل مجھے کام کے معاملے میں ملیں تھیں۔ وہ صرف اور صرف میری دوست ہے اس کے علاوہ ہمارے درمیان کچھ نہیں چل رہا۔ اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنا یا ملنے کا یہ مقصد نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان ایسا ویسا کچھ چل رہا ہے۔
اداکار کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ انسان اور انسانیت ہونے کے ناطے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے آپ کا دفاع کروں، میں اپنے اور اپنی اہلیہ اور صدف کے معاملے پر کسی سے بات نہیں کرنا چاہتا، اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ سائرہ میری اہلیہ ہے اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ کسی کے بارے میں غلط قسم کی خبریں پھیلانا بہت بڑا گنا ہے۔