لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ انجمن اور ان کے شوہر وسیم علی نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہم دونوں میاں بیوی خوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن سے جون 2019ء میں شادی کی تھی لیکن افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دی ہے جس کی تصدیق کا دعویٰ لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست کی طرف سے کیا گیا تھا۔
اپنی اہلیہ اداکارہ انجمن کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام میں وسیم عرف لکی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی بہت خوش ہیں اور الحمد للہ ہماری شادی شدہ زندگی بہت ہی اچھی چل رہی ہے۔
اس موقع پر اداکارہ انجمن کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر (وسیم عرف لکی علی) ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں، اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ من گھڑت باتیں ہیں جو ہم دونوں کے بارے میں لوگ کہہ رہے ہیں میں یہاں تصدیق کرتی چلوں کہ یہ بالکل غلط ہیں اور نہ ہی ان باتوں میں کچھ سچائی ہے۔
اداکارہ انجمن کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی باتوں پر یقین نہ کریں بلکہ سچ تو یہ ہے جو آپ ویڈیو پیغام میں دیکھ رہے ہیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں سچ صرف یہ ہے۔