یوگینڈا کے اپوزیشن لیڈر دنیا میں سب سے زیادہ گرفتار ہونے والے رہنما نہیں، خبریں جھوٹی

Last Updated On 26 January,2020 07:47 pm

کمپالا: (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ یوگینڈا کے اپوزیشن لیڈر کیزا بسیجے دنیا میں سب سے زیادہ گرفتار ہونے والے سیاسی رہنما ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یوگینڈن اپوزیشن لیڈر کیزا بسیجے کو گزشتہ دنوں جب حراست میں لیا گیا تو وہاں کے مقامی میڈیا میں یہ خبر پھیل گئی کہ وہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ گرفتار ہونے والے لیڈر ہیں۔

مشرقی افریقا کے بڑے اخبارات اور نیوز چینلز پر یہ خبریں چلنا شروع ہو گئیں کہ کیزا بسیجے یہ حال ہی میں گرفتار ہو کر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے اور ان کا نام گنز بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تاہم گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے ان خبروں کو جھوٹی اور جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان باتوں میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے، کیزا بسیجے نہ تو دنیا کے سب سے زیادہ مرتبہ گرفتار ہونے والے سیاسی رہنما ہیں اور نہ ہی ان کا نام عالمی ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گنز ورلڈ ریکارڈز کی افسر جیسیکا سپل این کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ دنیا میں سے زیادہ مرتبہ گرفتار ہونے کا ریکارڈ بنانے والے شخص کا نام ٹومی جونز ہے جو شراب نوشی سمیت دیگر کرائم میں ملوث ہونے کے باعث 3 ہزار مرتبہ زیر حراست رہ چکا ہے۔

جیسیکا سپل این نے کہا کہ یہ ریکارڈ گنز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے عام عوام کیلئے اوپن اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ اس سے یہ تاثر جائے کہ ہمارا ادارہ جرم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
 

Advertisement