پولیو قطرے نہ پلانے سے متعلق کینیڈین صحافی کی ویڈیو جعلی نکلی

Last Updated On 18 January,2020 07:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر اور سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک جعلی ویڈیو لاکھوں مرتبہ ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے، یہ پوسٹ پاکستان سے متعلق ہے، اس پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کینیڈین صحافی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں ایک خاتون اپنے بیٹے کو پولیو سے قطرے پلانے سے انکار کر رہی ہے، یہ خبر جعلی ہے، کیونکہ یہ اداکارہ مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ایک کلپ ہے۔

یہ ویڈیو طارق فتح نے 14 جنوری 2020ء کو ٹویٹر پر پوسٹ کی، طارق کینیڈین مشہور صحافی ہیں، اس ویڈیو کو 6300 لوگوں نے لائیک کیا جبکہ 2600 مرتبہ اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا گیا۔

پاکستان مخالف کینیڈین صحافی طارق فتح نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی، جس میں خاتون دو خواتین پولیو ورکرز پر چلاتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے کیونکہ پولیو کے قطرے پینے سے اس کے بچے بیمار ہوجاتے ہیں بعد ازاں اس خاتون نے پولیو ورکرز کے منہ پر دروازہ بندکردیا تھا۔

ویڈیو شیئر کراتے ہوئے طارق نے پاکستانی خواتین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایک پاکستانی ماں نہ صرف دو خواتین پولیو ورکر پر چلائی بلکہ ان کے منہ پر دروازہ بھی بند کردیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طارق کو آئینہ دکھاتے ہوئےکہا آپ کی فکرمندی کا شکریہ لیکن سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اگلی بار کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل ذرائع کی تصدیق کرلیں کیونکہ درحقیقت میری فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کا ایک سین ہے اور اس میں موجود پولیو ورکر میں خود ہوں۔ جبکہ جو خاتون چلارہی ہے وہ بھی ایک اداکارہ ہے۔

مہوش حیات نے طارق فتح کی کمزور معلومات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فلم اور اس سین کے ذریعے ہم پاکستان میں پولیو کے مسئلے پر شعوراجاگر کر رہے تھے تاہم دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری پرفارمنس بہت بہتر تھی۔

طارق فتح کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہوش حیات کو بیحد سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ طارق فتح ٹوئٹر پر نہ صرف غلط بیانی کرتے ہیں بلکہ منفی سوچ بھی پھیلاتے ہیں، مہوش نے بہت اچھا کیا جبکہ ایک صارف نے مہوش حیات کی جانب سے طارق فتح کو اتنا بہترین جواب دینے پر کہا کہ مہوش کو اسی بات پر تمغہ امتیاز ملاہے۔
 

Advertisement