نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا ایک اکاؤنٹ سامنے آیا ہے جس کی کانگریس نے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
17 جون کو اس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بالاخر سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔ اس جعلی اکاؤنٹ کے بنتے ہی کچھ ہی گھنٹوں میں تقریباً 18 ہزار افراد نے اسے فالو کرنا شروع کر دیا تھا۔
تاہم انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے ابھی تک ٹویٹر کو جوائن نہیں کیا ہے، ان کے نام سے بنایا گیا یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔