نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن کے دوران جعلی خبریں حکام کے لیے دردِ سر بنی ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 80 بیلٹس کو آگ لگا دی گئی ہے جس کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے۔ ویڈیو ورجینیا کی ہے اور جعلی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق منگل کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص ،جس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے، نے کاغذوں سے بھرا ہوا پلاسٹک بیگ پکڑا ہوا ہے، ایسا لگ رہا ہے یہ بیلٹ باکس ہے، اس ویڈیو میں شخص آتشگیر مادہ کے ذریعے 80 بیلٹ باکس کو جلا رہا ہے، بیلٹ باکس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان تمام کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے۔ ویڈیو کی لوکیشن بھی ظاہر نہیں کی گئی تاہم کاغذات سے ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ریاست ورجینیا کے بیچ کی ہے۔
سی این این کے مطابق یہ بیلٹ اصل نہیں ہے، ورجینیا شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیپر بیلٹ کی طرح لگتے ہیں اور وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔
ورجینیا بیچ کی ڈپٹی رجسٹرار کرسٹینا لوئس نے سی این این کے رابطے کرنے پر بتایا کہ شیئر ہونے والی بے بنیاد ہے، سٹی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی ہل کے مطابق پولیس اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔
سی این این کے مطابق منگل سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہور ہی ہے، اس کو مقامی میڈیا کی ویب سائٹ شیئر کیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے بھی فوری طور پر بدھ کو دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر شیئر کر دیا۔ صرف اس اکیلی ویڈیو کو 12 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔
سی این این نے مزید ایسے تین اکاؤنٹس تلاش کیے جہاں پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ ایرک ٹرمپ کی طرف سے جس اکاؤنٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا تو متعلقہ انتظامیہ نے اسے ہٹا دیا ہے۔ اس کا مطلب اب کوئی بھی ایرک ٹرمپ کے اکاؤنٹس سے یہ ویڈیو نہیں دیکھا سکتا۔