لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا افغان طالبان سے متعلق پروپیگنڈے والی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے لگا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے کئی دل دہلا دینے والے مناظر شیئر کیے جارہے ہیں وہیں اس دوران طالبان کی دلچسپ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
CELEBRATIONS IN KABUL
— The_Real_Fly (@The_Real_Fly) August 18, 2021
pic.twitter.com/An1ueupqoB
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوتی دکھائی دے رہی تھی جس میں مسلح افراد ہتھیار تھامے گروپ کی صورت میں ڈانس کررہے ہیں۔
ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جشن منایا اور یہ ویڈیو جشن مناتے ہوئے طالبان کی ہے۔ تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس کے تحت ویڈیو میں موجود افراد کے طالبان ہونے کی تردید کی گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زیر غور ویڈیو کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد جشن کے بجائے پاکستان میں منعقد کی گئی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے۔
This video apparently showing Taliban soldiers dancing after taking over a local club has been viewed more than 3.5 million times on Facebook
— AFP Fact Check (@AFPFactCheck) August 19, 2021
We traced the video to posts from March about a wedding in Pakistan https://t.co/PTf0IQiJcO pic.twitter.com/vkaZxid0dH
اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان میں مارچ میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی ہے۔