ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی حکام نے کہا ہے کہ شہری قوانین کی پابندی کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاوٴ کے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہیں، جعلی خبریں یا معلومات پھیلانے پر بھی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پورے متحدہ امارات میں کورونا صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں کی فہرست میں اضافہ کر دیا ہے۔