میانمر میں فوج اور ملیشیا کے مابین جھڑپوں کے مناظر پر مشتمل ویڈیو جعلی قرار

Published On 16 September,2021 01:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) میانمر میں دھماکوں سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو جعلی قرار دیدی گئی، ویڈیو میں ہونے والے دھماکے فوجی حکومت اور مقامی ملیشیا کے مابین جھڑپیں ظاہر کی گئی ہیں۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق یہ ویڈیو کلپ اگست 2019 سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، ان مناظر میں یکے بعد دیگرے مسلسل دھماکے دکھائے گئے ہیں جن کا نشانہ میانمر کی فوج بتائی گئی ہے تاہم مفصل جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا کہ یہ ویڈیو حقیقت میں ایک چینی ڈرامے کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ میانمر کی ریاست چن میں واقع گاوں میں 10 ستمبر کو دھماکے ہوئے، یہ پوسٹ 100 مرتبہ شیئر کی گئی ہے۔

مذکورہ مناظر چینی ڈرامے  گلوری آف دی سپیشل فورسز  کے یوٹیوب پر اپ لوڈ کئے گئے ٹریلر میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ بہتر کوالٹی میں یہی ویڈیو کلپ یوہگ میڈیا پروڈکشن کمپنی کی پس پردہ  تالیف کی صورت میں بھی موجود ہے۔
 

Advertisement