سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جعلی خبریں تیزی سے پھیلتی جا رہی ہیں جس سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کی حکومتیں نبرد آزما ہیں، اسی طرح سویڈن نے جعلی خبروں کو روکنے کیلئے ایک نئی ایجنسی قائم کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن نے سال کے آغاز میں نئی ایجنسی کا آغاز کیا جس کا مقصد غلط معلومات، پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کے خلاف اپنا دفاع کرنا تھا۔
سویڈش ایجنسی نے مشن کو حقیقت میں غلط معلومات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے ذریعے اس سے بچانے کے لیے ایجنسی قائم کی ہے جس کی سربراہی سویڈن کے سفارتکار ہنرک لینڈر ہولم کر رہے ہیں۔
Sweden has launched a new agency dedicated to defending the country against disinformation, propaganda and psychological warfare https://t.co/YC0wcPxvBz
— The Telegraph (@Telegraph) January 4, 2022
تقرری کے بعد سویڈش ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لینڈر ہولم نے روس، چین اور ایران کی طرف اشارہ کہا کہ ملک کو نشانہ بنانے والی غلط معلومات کی مہموں کے ذرائع ہیں اور ماضی کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی روسی کوششوں بھی سب کے سامنے ہیں۔
سویڈش حکام برسوں سے غلط معلومات کے بڑھتے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔ ملک کو حالیہ انتخابات میں مداخلت کی روسی کوششوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے حکومت غلط معلومات کا مقابلہ کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔