لاہور: (رائٹرز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی عمر 399 سال ہے، تاہم ویڈیو یہ دعویٰ جعلی نکلا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ والی عمر کی خاتون کی عمر 122 سال اور 164 دن تھی اور اس کا تعلق فرانس سے تھا جس کا نام جین لوئیس کالمنٹ تھا۔
گزشتہ ماہ فروری میں جاپان کی ایک خاتون نے 119 سال کی عمر پائی تھی جن کا نام کین تاناکام تھا۔
رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ تھائی لینڈ کی 109 سالہ لوانگ فویائی ہے، اس خاتون کی عمر 339 سال نہیں ہے اور یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔