مریم نواز سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی قرار

Published On 26 August,2022 07:06 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مریم نواز سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی ہے، مریم نواز کے اپنے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کے سوا دیگر کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا حوالہ دے۔
 

Advertisement