انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے بھارت سے تعلق کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Published On 25 August,2022 09:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن) نے بھارت سے تعلق کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھا گیا کہ ہمارا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، شہرت پر حملے جعلی خبریں ہیں جو بدنیتی پر مبنی مفادات پیش کرتی ہیں۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہم کئی سالوں سے کئی ممالک میں کام کر رہے ہیں، ہمارا بہترین خط تعارف ہمارے اعمال ہیں، آپ جو بھی ہیں، ہم آپ کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے، ہمیشہ اور ہر جگہ۔
 

Advertisement