نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی سفیر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کبھی حماس کا دفاع نہیں کیا۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، سلامتی کونسل میں دیئے گئے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، کبھی نہیں کہا کہ حماس کی کارروائیاں درست ہیں، جس طرح سے میرے بیان کو پیش کیا گیا اس کو دیکھ کر حیرانی ہوئی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسرائیل کو غزہ پر بمباری بند کرنی چاہئے، دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔