ایف بی آر کی اعلیٰ عہدیداروں کے متعلق خبروں کی تردید

Published On 27 October,2024 07:17 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کا مینڈیٹ اور فرائض بدستور موجود ہیں۔

ایف بی آر نے کہا کہ محکمے میں مخصوص تبدیلیاں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئی ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ نئے انتظامات کے تحت صرف غیر ضروری قرار دیئے گئے مخصوص علاقائی دفاتر بند کئے جائیں گے۔