چربی کم کرنے کیلئے برفیلے نمکین انجکشن

Last Updated On 18 January,2020 09:24 am

بوسٹن: (روزنامہ دنیا) نمکین پانی میں برفیلے ذرات شامل کر کے انہیں انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاسکتا ہے۔

یہ عمل جسم میں موجود چربی کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اگرچہ یہ طریقہ کسی نیم حکیم یا عطائی ڈاکٹر کا خود ساختہ نسخہ لگتا ہے لیکن درحقیقت یہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی نئی اختراع ہے۔

جنہوں نے نمکین پانی میں گلیسرول شامل کیا اور 20 سے 40 فیصد مقدار میں برف کے باریک ٹکڑے شامل کرکے اسے انجکشن کے ذریعے پیٹ میں داخل کر دیا اور برفیلے ذرات چربی میں گھس کر ان کے خلیات کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔