ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) کینیڈا میں طبّی ماہرین نے ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک ایسا ذہین پیوند تیار کرلیا ہے جو کسی سٹیکر کی طرح جلد پر چپک جاتا ہے اور خون میں شوگر کم ہونے کی صورت میں گلوکوز خارج کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکوز کے اخراج سے خون میں شکر کی مقدار واپس نارمل ہو جاتی ہے۔ اس پیوند کو یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے پروفیسر لیزلی ڈین کی نگرانی میں ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔
اس پیوند میں باریک باریک سوئیاں موجود ہیں جو تعداد میں 100 ہیں، ان میں سے ہر ایک کی لمبائی ایک ملی میٹر سے بھی کم ہے جبکہ یہ اندر سے کھوکھلی بھی ہیں۔