واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے کامیاب نتائج سامنے آئے ہیں۔ مستقبل میں تجربات کامیاب ہوئے تو جنوری تک ویکسین مارکیٹ میں آجائیگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے فیز ون کے مثبت نتائج سامنے آئے، جن افراد کو ویکسین لگائی ان میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوگئیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فیز ون میں درجنوں افراد کو ویکسین لگائی گئی، آٹھ افراد میں اینٹی باڈیز پیدا ہوچکی ہیں، اینٹی باڈیز نے کامیابی سے وائرس سے نتھی ہوکر خلیوں کو انفیکٹ ہونے سے بچایا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی ماڈرنا نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اشتراک سے ویکسین تیار کی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فیز ٹو کے تجربات کی منظوری دے دی ہے، مستقبل میں تجربات کامیاب ہوئے تو جنوری تک ویکسین مارکیٹ میں آجائیگی۔