ملتان: جان بچانے والی ادویات قیمتوں میں اضافے کے باوجود مارکیٹ سے غائب

Published On 01 November,2020 10:10 am

ملتان: (دنیا نیوز) ادویات مہنگی ہونے کے باوجود ملتان میں جان بچانے والی دوائیاں مارکیٹس میں دستیاب نہیں، مریضوں کے لواحقین کی اکثریت میڈیکل اسٹوروں پر خوار ہو رہے ہیں۔

حکومت نے چورانوے مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے لیکن اس کے باجود مختلف کمپنیوں نے سپلائی کو محدود کر کے بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے امراض کی بیشتر ادویات نایاب کر دی ہیں جن کی تلاش میں مریضوں کے لواحقین پورا دن فارمسیوں پر خوار ہوتے ہیں جبکہ دستیاب ادویات کے بھی من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں جس پر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا موئقف ہے کہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ڈرگ انسپکٹڑز کے تبادلے کر دیئے ہیں جس سے قیمتوں کے حوالے سے صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔

ڈرگ انسپکٹڑز کے تبادلوں کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا معاشی استحصال تاحال جاری ہے۔
 

Advertisement