ریمیڈی سیور انجکشن بے اثر، کورونا مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ڈبلیو ایچ او

Published On 22 November,2020 06:01 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) عالمی ادارہ صحت نے ریمڈی سیور انجکشن کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے بے سود قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنسی تحقیق کے مطابق ریمڈی سیور انجکشن سے کورونا وائرس کے جراثیم ختم نہیں ہو رہے۔ مریضوں میں کسی بھی قسم کی بہتری نہیں آ رہی اور نہ ہی پھیپھڑوں اور سانس کی دشواری میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کارٹیکو سٹیرائیڈز دوا کو کورونا وائرس سے شدید متاثر مریضوں کیلئے واحد دوا قرار دیا ہے۔

ادھر چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت نے کہا ادویات کے ٹرائل تاحال چل رہے ہیں، کورونا وائرس کے علاج کیلئے تاحال کوئی حتمی دوا سامنے نہیں آ سکی ہے۔
 

Advertisement