فیصل آباد کارڈیالوجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی، مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

Published On 25 November,2020 08:46 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں عملے کی کمی مسائل کا باعث بن گئی۔ سینئر ڈاکٹرز، سرجن اور دیگر عملے کی کمی کی وجہ سے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جہاں روزانہ 1800 سے زائِد مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں۔ ان دنوں یہ ہسپتال ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی کمی کے باعث مسائل کا شکار ہے۔ ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پروفیسرز اور سینئر ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کی کمی کا گزشتہ کئی مہینوں سے سامنا ہے جس سے ہسپتال آنے والے مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے سے پرائیویٹ ہسپتالوں اور دوسرے شہریوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہیں۔

خود ایم ایس ایف آئی سی انتظامیہ بھی عملے کی کمی کو تسلیم کرتے ہوئے کہتی ہے کہ حکومت پنجاب کو عملے کی کمی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مریضوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

ہسپتال میں روزانہ 4 سے 5 آپریشن ہوتے تھے لیکن کارڈیک سرجن نہ ہونے کے باعث آپریشن بھی نہیں ہو رہے۔
 

Advertisement