فیصل آباد: خواتین کا تھرو بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے اپنے نام کر لیا

Published On 24 November,2020 10:11 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں خواتین کے تھرو بال میچ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے 15 اسکور بنا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاون میں لگا تھرو بال فائنل میچ کا میلہ، ڈی سی محمد علی نے ربن کاٹ کرٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ فائنل میچ میں شاہین کلب اور مدینہ ٹاون ویمن یونیورسٹی کی طالبات آمنے سامنے ہوئیں اور عمدہ طریقے سے بال کو تھرو کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو للکارتی رہیں۔ دونوں ٹیموں نے فتح کے لئے خوب زور لگایا، کھلاڑی کہتی ہیں کورونا وائرس کے باعث ویران ہونے والے گروانڈ آباد ہوئے ہیں۔

بیسٹ آف تھری کے اس فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے 15 اسکور بنا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا جبکہ شاہین کلب دوسرے نمبر پر رہا، ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ لڑکیوں نے فٹنس برقرار رکھی اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑی بھی تھرو بال میں اپنا آپ منوانے کے لیے حکومتی سرپرستی کی خواہاں ہیں۔