صحت مند دماغ اور جسم کیلئے اسلام آباد کے شہری صبح کا آغاز یوگا سےکرنے لگے

Published On 11 January,2021 08:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صحت مند دماغ، صحت مند جسم میں ہی پرورش پاتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے اس راز کو سمجھ لیا۔ اب بچے ہوں یا بزرگ، سبھی اپنی صبح کا آغاز یوگا سے کرتے ہیں۔

صبح کے پُرسکون ماحول اور پرندوں کی چہچہاہٹ کے دوران ورزش سے دن بھر چاق و چوبند رہا جا سکتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے کچنار پارک میں صبح سویرے ہی یوگا کی کلاس شروع ہو جاتی ہے جو دو گھنٹے جاری رہتی ہے۔ بچوں سے لے کر 80 سال کے بزرگوں تک سبھی دل جمی کے کیساتھ ورزش کرتے نظر آتے ہیں۔ کہتے ہیں صحت مند رہنا ہے تو ورزش سے بہتر کچھ نہیں۔

صبح اٹھنا آسان نہیں لیکن بچوں کا جوش و خروش تو بڑوں سے بھی زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں قائم یوگا کلب کا حصہ بننے کی کوئی فیس نہیں، بس صبح سویرے پہنچ جائیں اور بھرپور ورزش کیساتھ اپنی قوت مدافعت بڑھائیں۔
 

Advertisement