موسم سرما انسانی مجموعی صحت کیلئے مثبت قرار

Published On 12 January,2021 10:29 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سردیوں سے متعلق کی گئی ایک نئی تحقیق میں سردیوں کے موسم کو انسانی مجموعی صحت کیلئے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بہترین نیند کیلئے کمرے کا درجہ حرارت 18 ڈگری سیٹی گریڈ ہونا چاہیے، اس درجہ حرارت میں انسان کو بہترین نیند آتی ہے، موسم سرما میں چہل قدمی کے نتیجے میں وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سردیوں میں چہرے پر نکلنے والی ایکنی اور کیل مہاسوں میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کم درجہ حرارت میں فیصلہ لینے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانی دماغ موسمِ سرما میں اچھی کارکردگی دکھاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق موسمِ سرما میں انسان کا مزاج اچھا رہتا ہے اور وہ موسمِ گرما کے مقابلے میں زیادہ خوشی محسوس کرتا ہے۔