لال یا سفید گوشت ؟ صحت کیلئے کیا فائدہ مند ہے ؟

Published On 15 January,2021 03:45 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گوشت ہماری غذا کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے، ایسے میں جاننا ضروری ہے کہ ہماری صحت کیلئے کس قسم کا گوشت مفید ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق گائے، بھینس، بچھیا اور بکرے کا گوشت لال ہوتا ہے اور ان کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوتا ہے جس کے سبب ان کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سفید گوشت جیسے کہ مرغی، مچھلی اور دیگر سمندری غذاؤں میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی جاتی ہے اور ان کے استعمال سے بیماریاں جنم نہیں لیتی۔

ماہرین کے مطابق گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے اس کی مقدار کا تعین ضرور کر لیں، اگر لال گوشت کھا رہے ہیں تو اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال کریں،وزن میں کمی کیلئے ماہرین کی جانب سے مچھلی اور مرغی کا گوشت تجویز کیا جاتا۔