لاہور: (روزنامہ دنیا) ذہنی صحت کا براہ راست تعلق جسمانی صحت سے بتایا جاتا ہے۔ آج کا دن کیسا رہا ہے اس پر غور کرنے کیلئے ہر روز وقت نکالیں، اپنی کامیابیوں اور خود پر قدرت کی مہربانیوں کیلئے شکر گزار ہوں۔
ماہرین کے مطابق متحرک رہنا ذہنی تناؤ کم کرتا ہے، توانائی میں اضافہ کرتا ہے، زیادہ چوکس بنا دیتا ہے اور بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ تھکا دینے والا ہفتہ گزار دینے کے بعد چھٹی کا سارا دن بستر پر گزارنے کے بجائے دوستوں میں جائیں، اُن کے ساتھ اپنے ہفتے کی روٹین شیئر کریں اور جانیں کہ وہ اپنی زندگیوں میں کیا کر رہے ہیں، ایسے میں موڈ اچھا، تھکاوٹ دور، ذہنی تناؤ کم اور مثبت اور مفید آئیڈیاز ذہن میں آئیں گے۔
نیند کو بہتر بنانے کیلئے بہتر اور اچھی خوراک سے مدد لی جا سکتی ہے، سونے سے ایک گھنٹہ قبل موبائل فون، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ اور ٹی وی کا استعمال چھوڑ دیں۔