ٹی وی، سمارٹ فون، چھوٹے بچوں کی ذہنی صحت کے دشمن

Published On 27 March,2021 03:37 pm

ہیلسنکی: (روزنامہ دنیا) فن لینڈ میں ایک طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی، سمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر کارٹون فلمیں وغیرہ دیکھنے والے چھوٹے بچے صرف پانچ سال کی عمر میں کئی طرح کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

یہ تحقیق ہیلسنکی سنٹرل ہاسپٹل میں بچوں کی نفسیاتی معالج، ڈاکٹر جولیا پاوونن کی سربراہی میں 2011 سے 2017 تک کی گئی۔ ماہرین نے دریافت کیا کہ ٹی وی، سمارٹ فون اور ٹیبلٹ سکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں کئی طرح کے نفسیاتی مسائل واضح طور پر دیکھے گئے۔

مثلاً برتاؤ کے مسائل، جیسے کہ مخالفانہ رویہ، بات بات پر جھگڑا کرنا اور غصے پر قابو پانے میں شدید مشکل وغیرہ اور توجہ کے مسائل، ڈاکٹر پاوونن اور ان کے ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کو ٹیلی ویژن، کمپیوٹر، سمارٹ فون اور ٹیبلٹ سکرین کے سامنے زیادہ دیر بیٹھنے نہ دیں۔