کورونا وبا کے دوران روزے رکھنا بالکل محفوظ ہے، برطانوی تحقیق

Published On 01 April,2021 10:52 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے طبی ماہرین نے اپنی طبی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران رمضان المبارک کے روزے رکھنا بالکل محفوظ ہیں، اس سے انسانی جسم کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔

برطانوی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے روزے کورونا وائرس سے اموات میں اضافے کا باعث نہیں بنتے۔ روزوں کو کورونا وبا میں شدت کا سبب قرار دیا جانا غلط تھا۔

طبی جریدے جرنل آف گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں پر الزام تراشی کی وجہ طبی سہولیات کی فراہمی میں عدم مساوات کو چھپانا تھا۔

برطانیہ کے طبی ماہرین نے 2020ء کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے رپورٹ جاری کی ہے۔
 

Advertisement