کراچی: سندھ رینجرز کے فری میڈیکل کیمپ میں 1600 مریضوں کاطبی معائنہ

Published On 29 March,2021 01:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز کی جانب سے لائنز ایریا میں قائم فری میڈیکل کیمپ میں 1600 مریضوں کاطبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں گئیں۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے لائنز ایریا سکیم میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر جنرل فزیشن، میڈیکل اسپشلسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ، آرتھو پیڈک، ماہرامراض قلب، اسکن اسپیشلسٹ، آنکھوں کے اسپیشلسٹ، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 1600 سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے، ٹی بی، ای سی جی اورہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

 

Advertisement