عوام ماسک ضرور پہنیں، شاپنگ سے گریز اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، طبی ماہرین

Published On 27 April,2021 09:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد دگنا ہونا شروع ہو گئی۔ طبی ماہرین کہتے ہیں شہری کم از کم ماسک ضرور پہنیں، شاپنگ سے گریز اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

سندھ میں بھی کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی۔ کراچی میں یوکے ویریئنٹ سے متاثرہ کورونا مریض رپورٹ ہونے پر ڈاکٹر تنظیموں نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں یوکے ویرینٹ کم وقت میں زیادہ آبادی کو متاثر کرتا ہے اور بیماری میں بھی شدت ہوتی ہے، ویکسینیشن کا عمل تیز کرنا ہو گا، شہریوں نے اگر احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ذیشان انصاری کہتے ہیں کہ حالیہ دنوں کے اعداد و شمار اچھے نہیں، کراچی کی صورتحال بھی خراب ہو رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 664 آئی سی یو کے بستر وینٹی لیٹر کے ساتھ ہیں، ڈاﺅ ہسپتال اوجھا، ٹراما سینٹر اور گمبٹ ہسپتال کے اپنے آکسیجن پلانٹس ہیں، اس لیے آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں۔
 

Advertisement