پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کی خدمت کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

Published On 21 April,2021 03:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کی خدمت کر رہی ہے، لوگوں کو صحت کی سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے، جو صرف اعلانات کرتے ہیں انہیں لوگوں کا احساس نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہر شخص کو صحت سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے، جناح ہسپتال کی سائبر نائف ٹیکنالوجی کے تحت علاج سے پورے پاکستان کے مریض مستیفد ہوتے ہیں، گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے، جو صرف اعلانات کرتے ہیں انہیں کام میں احساس نہیں۔

 

Advertisement