موٹاپے سے بچنا بہت آسان

Published On 06 July,2021 09:34 pm

لاہور: (خصوصی ایڈیشن) اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو یکدم ڈائٹنگ کرنے کی بجائے غذاؤں کو بدل بدل کر استعمال کیجئے اس سے جسم کو ہر کیمیکل مل جائے گا۔ جیسا کہ کسی ہفتے آپ دس دن تک بغیر آٹے کی غذائیں استعمال کریں۔

ولیم شیکسپیئر کے مطابق، ’’ہم وہی ہوتے ہیں جو ہم سوچتے ہیں‘‘۔ لہٰذا اچھی صحت کا دارومدار ہماری اچھی سوچ پر منحصر ہے۔ ہم روزانہ کتنی ہی خواتین کو بڑھاپے کے باوجود جوانی کا لطف اٹھاتے دیکھ سکتی ہیں اور کتنی ہی خواتین کو جوانی میں بھی بڑھاپے کے مسائل سے دوچار نظر آتی ہیں۔ اس سب کا انحصار روزمرہ کے معمولات، طرز زندگی، رہن سہن اور اطوار پر ہوتا ہے۔

لباس، رویہ اور صحت مند طرز زندگی ہمیں جوانی سے قریب تر کر سکتے ہیں۔ خوراک اور طرز فکر بدنی حالت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ خود آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے طرز بودوباش، لباس اور خوراک سے کس حد تک خود کو جوان رکھنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔

اگر آپ ان مسائل کا شکار ہیں تو خوراک کو متوازن بنائیں، توانائی سے بھرپور غذائیں استعمال کریں اور میٹابولزم خراب کرنے والے غذائی اجزا ء سے مکمل پرہیز کریں۔

میٹھے پھل (جیسا کہ کیلا)، پھلوں کے جوس، سبزی میں پھلیوں اور سلاد کا بکثرت استعمال کریں۔ کچی سبزیاں بھی کھائی جا سکتی ہیں جیسا کہ سلاد، کھیرا، ٹماٹر اور خشک میوہ جات (جیسا کہ اخروٹ) باقاعدگی استعمال کیجئے۔

پانی ابال کر اور سادہ استعمال کیجئے۔ ٹھنڈا پانی پینے سے بھی تندرستی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تین سے پانچ عدد انجیر پانی میں بھگو کر نہار منہ استعمال کرنے کے بھی بہت سے فائدے ہیں۔ شام کو ہلکی سی ورزش کیسی رہے گی؟ پارک میں ممکن نہیں تو کمر کے ارد گرد چکر لگا لیجئے۔

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو یکدم ڈائٹنگ کرنے کی بجائے غذاؤں کو بدل بدل کر استعمال کیجئے اس سے جسم کو ہر کیمیکل مل جائے گا۔ جیسا کہ کسی ہفتے آپ دس دن تک بغیر آٹے کی غذائیں استعمال کریں۔

یہ عمل 5 دن کے بعد دوبارہ دہرائیے۔ خوراک میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرنا بھی ضروری ہے۔ دن بھر میں دہی کے ایک یا دو کپ یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں لیکن چینی سے گریز لازم ہے۔ مٹھاس کے لئے دہی کے ساتھ ایک سیب بھی کھایا جا سکتا ہے۔

دہی کے علاوہ کسی دن تین چار بار صرف سیب کھائیں۔ دن بھر میں کل 1.5 کلو۔ 8 بجے کے بعد سیب ہرگز نہ کھائیں کیونکہ اس وقت اس کی پوری افادیت حاصل نہیں ہو سکے گی۔

سیب کو میش کر لیں تو اچھا ہے، اسے ہلکا سا پکایا بھی جا سکتا ہے۔ پنیر، انڈے، چکن کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دن بھر میں کوئی اور خوراک نہ لیجئے۔ اس سے اضافی وزن سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پھر کسی ایک دن دودھ پر مشتمل غذاؤں کو ترجیح دیجئے۔ کچھ عرصے کیلئے غذا کا مندرجہ ذیل شیڈول بھی آزمایا جا سکتا ہے، اس کے بعد پھر اپنی روٹین پر آ جائیے۔


صبح 7 بجے: چائے یا کافی

صبح 9 بجےَ چند گاجریں، اس میں لیموں کا رس ملایا جا سکتا ہے

11 تا 1 بجے: روٹی، مکھن اور پھل (سیب، ناشپاتی، آڑو )، ابلا ہوا گوشت 100گرام

1 تا 3 بجے: سخت ابلا ہوا انڈہ، یا گھر میں تیار کردہ 100گرام پنیر

5 بجے: کچھ ترکاریاں

شام 7 بجے: نیم گرم پانی کے ساتھ کوئی پھل

شام 9 بجے: 1 کپ کم چربی کی غذا۔

تحریر: ڈاکٹر سعدیہ اقبال

 

Advertisement