کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے غریب عوام کے مفت علاج کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کی مد میں 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو علاج معالجے کی مفت سروس فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے بلوچستان کے 18 لاکھ خاندانوں کو صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی۔
ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صوبے کے کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کی سہولت حاصل کی جا سکے گی، شہریوں نے بھی حکومت کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو سراہا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کو سات خطرناک بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے ان بیماریوں کے علاج کے لیے حکومت ایک کروڑ روپے تک مالی امداد فراہم کرے گی۔