بلوچستان حکومت ناراض ارکان اسمبلی کو منانے میں کامیاب،اپوزیشن کا مطالبہ منظور

Published On 04 July,2021 10:09 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت ناراض ارکان اسمبلی کو منانے میں کامیاب ہو گئی، اپوزیشن کا مطالبہ منظور کر لیا۔ سترہ ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

بلوچستان حکومت کا معاملات سلجھانے کا مشن، حکومتی وفد اور اپوزیشن قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد بجلی روڈ تھانے پہنچے جہاں انہوں نےاپوزیشن کے17ایم پی ایز کےخلاف ایف آئی آرواپس لی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا، مطالبہ پورا ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

حکومتی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ 18 جون بلوچستان کی سیاست کا سیاہ باب ہے،سینئرسیاستدانوں کہتے ہیں حکومت او راپوزیشن عوام کے مفاد کے لئےاسمبلی کے فورم پرآکر اپنے اپنےتحفظات دورکرے۔
 

Advertisement