کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامہ آرائی کی ایف آئی آر سے اپوزیشن ارکان کے نام خارج کر دیئے گئے۔
بلوچستان کی اپوزیشن گزشتہ 11 روز سے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں دھرنا دیئےہوئے ہیں۔ ایف آئی آر سے 17 اپوزیشن اراکین کے نام خارج کر دیے گئے تاہم اپوزیشن نے دھرنا ختم نہیں کیا۔ متحدہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ ایف آئی میں شامل دیگر افراد کے نام بھی خارج کیے جائیں، جس کے بعد دھرنا ختم ہوگا۔