عیدالاضحی پر بسیار خوری سے پرہیز کریں، ڈاکٹروں کا مشورہ

Published On 21 July,2021 05:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹروں نے عید پر بسیار خوری سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ گوشت کھانا بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بسیار خوری، ڈائریا، گیسٹرو، بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا سبب بنتی ہے۔ کھانے میں بے احتیاطی مریضوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد زاہد کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے تاہم گوشت کے غیر ضروری استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔

عید پر اعتدال کے ساتھ گوشت کھائیں، اس کے ساتھ سبزیوں کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عید پر یومیہ سینکڑوں مریض آتے ہیں جس سے ہسپتالوں پر بھی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ گوشت کھانے میں میانہ روی کا مظاہرہ کریں۔

 

Advertisement