صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 'مکمل اناج' کھائیے: تحقیق

Published On 15 July,2021 10:01 am

بوسٹن: (روزنامہ دنیا) ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیادہ وزن، موٹاپے، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر وغیرہ سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ مکمل اناج استعمال کیجیے۔

واضح رہے کہ مکمل اناج سے مراد ‘‘چھلکے سمیت’’ اناج ہوتا ہے جس میں گندم (یا مکمل گندم سے بنا ہوا آٹا)، جو اور براؤن رائس (چھلکے سمیت چاول) وغیرہ شامل ہیں۔ ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن کے ماہرین کیمطابق اگر روزانہ مکمل گندم والی ڈبل روٹی کے تین سلائس، مکمل جو سے تیار کردہ کورن فلیکس یا براؤن رائس کا ڈیڑھ کپ استعمال کیا جائے تو اس سے موٹاپا اور وزن قابو میں رہتے ہیں، بلڈ پریشر درست رہتا ہے اور خون کی شکر بھی محفوظ حد سے بڑھنے نہیں پاتی۔

‘‘دی جرنل آف نیوٹریشن’’ کے تازہ شمارے میں شائع تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مکمل اناج کی مناسب مقدار روزانہ استعمال کرنے سے خون میں مفید کولیسٹرول کی سطح بھی خاصی بہتر رہتی ہے۔

Advertisement