ادویات کی قیمت بڑھانے کیلئے فیس جمع کرانا ہوگی، ڈریپ

Published On 12 July,2021 12:16 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا ) کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے لئے ڈریپ ویب سائٹ پر فیس لینے کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ گیارہ سالوں کے اندر آج تک عوام کی اطلاع کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ادویات کے نام اور قیمتیں نہیں دی گئی ہیں جس کے تحت ادویات ساز ادارے از خود قیمتوں میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے لئے ڈریپ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ جس کمپنی نے اپنی ادویات کی قیمتوں میں کنزیومر انڈیکس پرائس کے تحت اضافہ کرنا ہے وہ فی برانڈ2ہزار روپے کا چالان جمع کرائیں گے ۔

اگر ایک کمپنی200برانڈز میں اضافہ کرنا چاہ رہی ہے تو اسے 4لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے ۔شہریوں نے وفاقی گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر ادویات کی قیمتوں کا چارٹ جاری کریں تا کہ خریداری سے قبل زائد قیمتوں اور از خود اضافے سے بچا جاسکے ۔
 

Advertisement