میٹھی اشیا کا زیادہ استعمال نقصان دہ

Published On 11 July,2021 05:30 pm

لاہور: (سپیشل فیچر) میٹھی چیزوں کو کبھی کبھار کھانے میں کوئی حرج نہیں، بس ان چیزوں کو روز کا معمول نہ بنائیں ورنہ آپ کے جسم میں انسولین کے خلاف resistance پیدا ہو جاتی ہے اور تمام شوگر آپ کے خون میں جمع ہوتی رہتی ہے۔

آپ کے لبلبہ کو اور زیادہ انسولین بنانی پڑتی ہے لیکن شوگر آپ کے سیلز میں جذب نہیں ہو پاتی۔ اس طرح آپ کو ہر وقت کمزوری اورنقاہت کا احساس رہتا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے جسم میں طاقت نہیں رہی۔

آپ کے گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے گردوں کو خون سے چینی خارج کرنے کیلئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اس طرح آہستہ آہستہ آپ کے گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں۔

جسم میں شکر کی اضافی مقدار آپ کے خون کی شریانوں کو بھی نقصان دیتی ہے۔ cholesterol شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں ان میں لچک کم ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے۔

جسم میں زیادہ شوگر ہونے سے آپ کو دل کی بیماریاں ہو جاتی ہیں۔ خون میں شوگر زیادہ عرصہ تک زیادہ ہونے سے آپ کے nerves یا اعصاب تباہ ہو جاتے ہیں۔

یہ nerves آپ کے جسم کی موومنٹ، حساسیت اور پیغام رسانی کو کنٹرول کرتے ہیں اگر آپ کے اعصاب تباہ ہو جائیں تو آپ کا پورا جسم یا جسم کے مختلف حصے ناکارہ اور بے حس ہو جاتے ہیں جسے neuropathy کہا جاتا ہے ۔

آپ کے خون میں زیادہ چینی رہنے سے آپ کی آنکھوں کی بینائی جا سکتی ہے،آپ کو ہر وقت انفیکشن ہونے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے خاص طور پر آپ کے کانوں میں انفیکشن ہو جاتی ہے جو ٹھیک نہیں ہوتی۔ آپ کے زخم ٹھیک نہیں ہوتے۔ آپ پر اینٹی بائیوٹک میڈیسن اثر نہیں کرتیں۔

اسی طرح اور بھی بہت سے جسمانی مسائل ہیں جن کا آپ کو سامنا کرنا پڑتا ہے اپنی شوگر کنٹرول میں رکھیں چینی اور چینی کی بنی چیزوں سے جتنا ممکن ہو پرہیز کریں۔

ہمارے ہاں عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ صرف چینی اور میٹھا ہی ذیابیطس diabetes کا سبب بنتا ہے یقیناً میٹھا اور میٹھی چیزیں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن کاربوہائیڈریٹس یا نشاستہ دار چیزیں بھی چینی کی طرح ہی نقصان دہ ہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھیے کہ قدرت نے پھلوں، سبزیوں، دالوں، بیجوں، nuts وغیرہ میں پہلے ہی کافی مقدار میں کاربوہائیڈریٹ رکھا ہے۔ ہم میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو روز جسمانی مشقت نہیں کرتے۔

اگر آپ روز چار پانچ ہزار یا اس سے بھی زیادہ کیلوریز burn کرتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ اپنی انرجی کا زیادہ حصہ ان کاربوہائیڈریٹس سے حاصل کریں ورنہ عام حالات میں اتنے کاربوہائیڈریٹس کی ضرورت نہیں ہے۔

روٹی، نان، چاول، پاستا، مٹھائی سموسے،پکوڑے، بریانی، جلیبیاں، کیک، بسکٹس، رس پاپے، یہ سب کاربوہائیڈریٹس ہیں جو آپ کے معدے میں جا کر شوگر میں تبدیل ہو جاتے ہیں، اس لئے ان تمام کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز ضروری ہے۔

اگر مکمل پرہیز نہیں کر سکتے تو کم از کم انہیں کم ضرور کر دیں۔ سبزی، پھلوں، انڈوں،مچھلی، مشروم ،کچی ادھ پکی سبزیوں کو اپنی روزانہ خوراک کا حصہ بنائیں ۔ آپ روٹی چاول کے بغیر بھی سبزیاں گوشت اور دالیں کھا سکتے ہیں اپنی صحت پر توجہ دیجئے صحت ہے تو سب کچھ ہے۔

تحریر: رانا حیات
 

Advertisement