ہر سال 25 ہزار پاکستانی خواتین خون کی کمی کے باعث جان کی بازی ہارنے لگیں

Published On 09 October,2021 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خواتین میں خون کی کمی صحت کے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ہر سال پاکستان میں 25 ہزار خواتین خون کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ جینکس فارما نے اہم مسئلے کی آگاہی کے لیے خصوصی اہتمام کیا۔ ماہرین نے ہیموگلوبن کی کمی پر قابو پانے اور متوازن غذا کے استعمال پرآگاہی فراہم کی۔

جینکس فارما کی جانب سے پی سی ہوٹل لاہور میں خواتین میں خون کی کمی کے حوالے تقریب کا اہتمام کیا گیا، پروفیسر ارشد چوہان، پروفیسر عالیہ بشیر، پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر فرحت ناز اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ جینکس فارما سید اظہار امام سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ حاملہ خواتین میں ہیموگلوبن کی کمی کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے گئے

پروفیسر ارشد چوہان نے بتایا کہ پاکستان میں پیچیدگیوں کے باعث ماں بچہ کی شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر سال 25 ہزار خواتین خون کی کمی کے باعث جاں بحق ہو جاتی ہیں۔

پروفیسر عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 12 فیصد مرد جبکہ 50 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھاکہ اچھی خوراک اور آگاہی کے ذریعے ہیموگلوبن کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement