ڈاکٹرز کی ادویات سازاداروں سےلی گئی مراعات رشوت تصور ہوگی:قانون منظور

Published On 19 November,2021 10:34 pm

لاہور:(دنیا نیوز)ڈریپ نے ڈاکٹرز کی کرپشن روکنے کیلئے قانون کی منظوری دےدی جس کے مطابق ڈاکٹرز کی طرف سےادویات سازاداروں سےلی گئی مراعات رشوت تصور ہوگی ۔

ادویات کی مارکیٹنگ سیل 2021 کے اخلاقی قوانین کی منظوری دی گئی ہے ، قانون کےمطابق ڈاکٹرز، نرسزومیڈیکل عملہ مراعات لینےکاحق دارنہیں جبکہ ڈرگ ایکٹ کےمطابق ڈرگ انسپکٹرز کو اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

ڈرگ ایکٹ کے مطابقنجی وسرکاری ہسپتال،ٹیسٹنگ لیبارٹری،نرسنگ ہوم، اولڈایج ہوم بھی قانون کی زدمیں آگئے ہیں، ڈسٹری بیوشن فارمیسی، میڈیکل سٹوراوردیگرصحت سنٹرزبھی شامل ہیں جبکہ ڈرگ اتھارٹی کےایس آراوکےمطابق کیس ڈرگ کورٹ میں چلیں گے ۔

قانون کی خلاف ورزی پرڈرگ انسپکٹرزصوبائی اوروفاقی ایکشن لینےکےمجاز ہونگے، غیرمنظورشدہ موادکی تشہیرپرپابندی سےمتعلق ڈرگ انسپکٹرایکشن لے گا، فرم کو آڈٹ رپورٹ میں اشتہارات، ڈاکٹروں کےسیمپل ظاہرکرناہوں گے، کار،فریج، کھانے، گفٹ، سیمینار،کانفرنسز، ورکشاپس بھی ظاہرکرناہوں گی جبکہ ڈاکٹروں کےاندرون و بیرون ملک ٹورزبھی آڈٹ رپورٹ میں ظاہرکرنا ہونگے۔
 

Advertisement