پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا، صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 10 ہو گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 97 کیس سامنے آگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبےمیں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کےمزید 97 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار117 ہوگئی ہے۔
مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے57 مریض زیرعلاج ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 64 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 369 ہوگئی ہے۔