پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال 25 فیصد اموات کا سبب بننے لگا

پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال 25 فیصد اموات کا سبب بننے لگا

قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔

این ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے پہلے سے موجود اکثر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہوتی جا رہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں احتیاط برتیں، یہ شعور اجاگر کرنے کے لئے اسلام آباد میں آگاہی واک ہوئی۔

ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام، کھانسی، خراب گلے یا وائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کا استعمال غیرضروری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔