کوورنا کی نئی قسم ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Published On 17 August,2023 10:17 am

جینیوا: (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ ایرس کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھا جائے ، کورونا کے نئے ویرینٹ ایرس میں بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کرسکتی ہے تاہم یہ نئی قسم زیادہ سنگین علامات کا باعث نہیں بنتی۔

ماہرین صحت نے اومیکرون ویرینٹ کے ’’ای جی فائیو ایرس‘‘ ذیلی قسم کی طرف اشارہ کیا ہے جو پہلی بار نومبر 2021 میں سامنے آیا تھا۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق متحدہ امریکہ، یورپ اور ایشیا میں کوویڈ 19 کے انفیکشن اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ای جی فائیو کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ قریب سے نگرانی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ زیادہ متعدی یا شدید ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اب تک دنیا کے 51 ممالک میں کورونا کی نئی ذیلی قسم ایرس جس میں تقریباً اومیکرون جیسی علامات ہیں، کا انکشاف ہوا ہے ۔