کراچی: (دنیا نیوز) ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے باعث کراچی کی فضا گرد آلود ہو گئی، جس کے باعث شہر قائد دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں پہلے جبکہ لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس میں کراچی کی فضا کو مضر صحت قرار دے دیا گیا، شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار207 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی مارکیٹس میں غیر معیاری، زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھرمار
لاہور کو دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا، شہرکی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور استعمال کریں۔