ملکی مارکیٹس میں غیر معیاری، زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھرمار

Published On 27 September,2023 05:58 pm

اسلام آباد: (فوزیہ علی) ملکی مارکیٹس میں غیر معیاری، زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھرمار، نیشنل ٹاسک فورس چھاپوں کے باوجود بھی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

دنیا نیوز کو نیشنل ٹاسک فورس کی سال 2022ء کی کارکردگی رپورٹ موصول ہو گئی، رپورٹ کے مطابق فورس نے تقریباً 651 مینوفیکچرنگ یونٹس، 49 ہزار 754 سیلز پوائنٹس پر چھاپے مارے۔

NTF Activity January to December 2022 by Farhan Nazir on Scribd

ٹاسک فورس نے 15 سو سے زائد کاروباری مراکز سیل کیے، عدالتوں میں 3954 مقدمات چلے، صرف 1164 کے فیصلے ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں 230 غیر رجسٹرڈ برانڈز کی ادویات پکڑی گئیں، وارنٹی کے بغیر 204، بغیر ڈرگ سیل لائسنس 1346 ادویات برانڈز فروخت ہونے کے واقعات سامنے آئے۔